جاسوسی کا الزام: یوکرین کے صدر نے دو جرنیلوں کو عہدوں سے ہٹا دیا

کیف (ڈیلی اردو/وی او اے) یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے جمعرات کی شب خطاب میں دو جرنیلوں کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا اعلان کر دیا۔

زیلنسکی نے فارغ کیے گئے جرنیلوں کو ‘اینٹی ہیروز’ قرار دیا۔ فارغ کیے گئے جرنیلوں میں سے ایک انٹیلی جنس ایجنسی میں داخلی سلامتی کے سربراہ جب کہ دوسرے خرسون میں انٹیلی جنس ایجنسی کا سربراہ رہ چکے ہیں۔

زیلنسکی نے کہا کہ ان کے پاس “تمام غداروں سے نمٹنے کا زیادہ وقت نہیں ہے، لیکن آہستہ آہستہ ان سب کو سزا دی جائے گی۔”

یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روسی افواج نے جمعرات کو جنوبی یوکرین میں 12 بسوں کے قافلے میں موجود 14 ٹن انسانی امداد ضبط کر لی۔ امداد میں ادویات اور خوراک شامل تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں