بلوچستان: پنجگور کے ایک مکان میں دھماکا، بچہ ہلاک، 3 افراد زخمی

کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایک مکان میں دھماکے کے باعث ایک بچہ ہلاک اور تین افراد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے سراوان میں واقع ایک مکان میں ایک زور دار دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے کے سبب ایک بچہ ہلاک اور تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پولیس کے مطابق بچے کی لاش اور تینوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے جس کے لیے شواہد جمع کرلیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں