شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک، 3 زخمی

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقہ میدان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک حوالدار سمیت سات فوجی ہلاک ہوئے جبکہ کئی دہشت گرد مارے گئے.

ہلاک اہلکاروں کی شناخت حوالدار طارق، سپاہی ارشد، سپاہی کاشف، سپاہی جنید، سپاہی اعجاز علی، سپاہی وقاص اور سپاہی جواد میر کے نام سے ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

ادھر جنوبی وزیرستان کی تحصیل مکین کے علاقے قلندر میں فوج کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ایک گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرائی، جس میں دو فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔

ان حملوں کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے قبول کی۔

گزشتہ روز شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں ایک فوجی پوسٹ پر فائرنگ کی گئی، جس میں عصمت اللہ نامی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں