مسجد اقصیٰ: اسرائیلی فورسز اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں، 150 سے زائد افراد زخمی

یروشلم (ڈیلی اردو) یروشلم کے قدیم علاقے میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔

فلسطینی ہلال احمر کے مطابق اسرائیلی فورسز کی طرف سے آنسو گیس کے استعمال کے سبب 150 کے قریب فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ مسجد اقصیٰ کے قریب یہ تشدد آج جمعہ کو فجر کی نماز کے بعد شروع ہوا۔

اسرائیلی پولیس کے مطابق لوگوں نے پھتراؤ کیا اور فائر کریکر پھینکے اور یہ کہ قریب 1200 نمازیوں میں 100 کے قریب فسادی موجود تھے۔ رمضان کے مہینے کے سبب یروشلم کے اس قدیمی حصے میں ہزارہا افراد کی آمد متوقع ہے۔

گزشتہ دو ہفتوں کے دوران فلسطینیوں کی طرف سے چار مختلف حملوں میں قریب ایک درجن اسرائیلیوں کی ہلاکت کے بعد سے یروشلم اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں سکیورٹی کی صورتحال کافی تناؤ کا شکار ہے۔ اس دوران اسرائیلی فورسز کی کارروائیوں میں کم از کم 25 فلسطینی مارے جا چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں