یوکرین میں مشتبہ جنگی جرائم، آئی سی سی کا تفتیشی ٹیم کا حصہ بننے کا اعلان

کیف (ڈیلی اردو) بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے پیر کے روز پہلی باراعلان کیا کہ وہ اس کثیرملکی تفتیشی ٹیم کا حصہ بنے گی جو اس وقت روس کی جانب سے یوکرین میں مبینہ طور پر سرزد ہونےوالے جنگی جرائم کی چھان بین کررہی ہے۔ روس نے دو ماہ قبل یوکرین پر حملہ کیا تھا۔

عدالت کے وکیل استغاثہ، کریم خان اور لتھوانیا، پولینڈ اور یوکرین کے پروزیکیوٹر جنرلزنے مشترکہ تفتیش کے لیے ایک باضابطہ سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ بات یورپی یونین کے ادارے ” کریمینل جسٹس کوآپریشن ن”ے بتائی ہے۔

ادارے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس سمجھوتے کے بعد، اب متعلقہ فریق یہ واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ سب مل کر کوشش کریں گے کہ یوکرین میں سرزد ہونے والے بین الاقوامی نوعیت کے جرائم کے موثرثبوت اکٹھے کیے جائیں، اور ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا ئے۔

لتھوانیا، پولینڈ اور یوکرین نے گزشتہ ماہ ایک سمجھوتے پر دستخط کیے تھے جس کا مقصد یوکرین پر روسی جارحیت کے بعد وہاں ہونے والے مشتبہ جنگی جرائم سے متعلق اطلاعات کا تبادلہ کرنا ہے۔

یوکرین میں سرزد ہونے والے مشتبہ جنگی جرائم کے حوالے سے، کریم خان نے پہلے ہی آئی سی سی کی جانب سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں