کیف پر روسی میزائل حملہ، خاتون صحافی ہلاک

کیف (ڈیلی اردو) روس نے یوکرین کے دارالحکومت کی رہائشی عمارتوں پر فضائی حملہ کیا ہے، جس میں وہاں رہائش پذیر یوکرین کے لیے ریڈیو فری یورپ/ریڈیو لبرٹی کی نمائندہ، ویرا ہائرچ ہلاک ہوگئی ہیں۔

ریڈیو فری یورپ/ریڈیو لبرٹی کی یوکرینی سروس کی اطلاع کے مطابق، 29 اپریل کی علی الصبح عمارت کے ملبے سے ہائرچ کی میت برآمد ہوئی، جہاں ایک ہی رات قبل روسی میزائل گرا تھا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، انتونیو گئیٹرس دارالحکومت کیف کے دورے پر تھے جب 28 اپریل کو فضائی حملہ ہوا، جس میں اپارٹمنٹ بلاک بھی شامل ہیں۔

جس مقام پر میزائل لگے، ویڈیوز اور تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ ان عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ وہاں کھڑی کاروں کی کھڑکیاں ٹوٹ کر بکھرگئیں۔

روسی وزارت دفاع کے ترجمان، اگور کوناشنکوف نے دعویٰ کیا ہے کہ طویل فاصلے تک مار کرنے والی اور جدید میزائلوں کی مدد سے 28 اپریل کو یوکرین میں کیف کی ا یک فیکٹری کی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، جہاں آرٹم راکٹ تیار کیے جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں