یوکرین: روسی فوجی کیخلاف جنگی جرائم کا کیس شروع

کیف (ڈیلی اردو) یوکرین میں ایک روسی فوجی کے خلاف جنگی جرائم کے الزامات کے تحت مقدمے کی سماعت شروع ہو گئی ہے۔

یوکرین پر روسی حملے کے بعد جنگی جرائم کا پہلا کیس ہے۔ جمعے کو کییف میں عدالتی کمرے میں درجنوں صحافی موجود تھے۔

سماعت کے دوران مشتبہ روسی فوجی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

اکیس سالہ سارجنٹ وادیم شیشہی مارین پو 62 سالہ یوکرینی شہری کے سرمیں گولی مارنے کا الزام ہے۔ جرم ثابت ہونے پر روسی فوجی کو عمر قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

سارجنٹ وادیم ایک بیان میں کہہ چکے ہیں کہ انہیں اس یوکرینی شہری کو گولی مارنے کا حکم دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں