شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، تحریک طالبان پاکستان کے دو اہم کمانڈر ہلاک

راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دو اہم کمانڈر ہلاک ہوگئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں 16 اور 17 مئی کی درمیانی رات سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس دوران فورسز کی جوابی فائرنگ میں 2 اہم اور مطلوب دہشتگرد مارے گئے۔

https://twitter.com/Natsecjeff/status/1526462723537752064?t=KTswGH_fOhdFmIUC9H67RQ&s=19

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ فورسز کی فائرنگ سے ہلاک دہشتگرد انتہائی مطلوب تھے جن کی شناخت کمانڈر رشید عرف جابر اور عبدالسلام عرف چمٹو کے نام سے ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں