جرمنی یوکرین کو جدید ترین فضائی دفاعی نظام فراہم کرے گا

برلن (ڈیلی اردو) جرمنی یوکرین کو درمیانے فاصلے تک زمین سے فضا تک مار کرنے والا IRIS-T دفاعی نظام فراہم کرے گا، چانسلر اولاف شولز نے کہا۔

خبر رساں ادارے رائترز کے مطابق شولز کی طرف سے یہ اعلان کیف کے ساتھ ساتھ جرمن اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے ملک کو بھاری ہتھیاروں کی فراہمی کو تیز کرنے کی درخواستوں کے بعد کیا گیا ہے۔

جرمنی کے رہنما نے بدھ کے روز کہا کہ ان کا ملک جنگ کے آغاز سے مسلسل یوکرین کو امداد فراہم کر رہا ہے۔ 24 فروری کو روس کی طرف سے ملک پر حملہ کرنے کے بعد سے جرمنی اب تک یوکرین کو 15 ملین سے زیادہ گولہ بارود، 100,000 دستی بم اور 5,000 سے زیادہ اینٹی ٹینک بارودی سرنگوں مہیا کر چکا ہے۔

شولز نے قانون سازوں کو بتایا کہ حال ہی میں، حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جرمنی کے پاس IRIS-T کی شکل میں جدید ترین فضائی دفاعی نظام یوکرین کو فراہم کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں