ایران نے جوہری معاہدے پر مذاکرات کے تعطل کی ذمہ داری امریکا پر عائد کردی

تہران (ڈیلی اردو) ایران نے کہا ہے کہ وہ عالمی طاقتوں کے ساتھ ایک ’اچھے معاہدے‘ کے لیے راضی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران 2015ء کے جوہری معاہدے کی بحالی پر مذاکرات میں تعطل کی ذمہ داری تاہم امریکا پر عائد کی۔

خطیب زادہ کے مطابق تہران آج بھی ایک اچھی ڈیل کے لیے ویانا واپس لوٹنے کو تیار ہے لیکن اگر واشنگٹن اپنی ذمہ داریاں پوری کرے تو۔ 2018ء میں اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے مابین 2015ء میں طے پانے والے جوہری معاہدے سے یکطرفہ علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن اس معاہدے میں واپسی کے خواہش مند ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں