برکینا فاسو میں مسلح افراد کے حملے میں 8 افراد ہلاک

اواگادوگو (ڈیلی اردو/شِنہوا) برکینا فاسو کے وسط مشرقی صوبے کولپلوگو کے گاؤں سندیابا میں مسلح افراد نے ایک تقریب پر حملہ کر کے 8 افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی اے آئی بی نے منگل کے روز بتایا کہ مسلح افراد نے گزشتہ روزصوبہ کولپلوگو میں سوڈوگین سے تقریباً 4 کلومیٹر دوری پر واقع گاؤں سندیابا میں یہ حملہ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ حملہ آور نے ایک خاندان کی جانب سے منعقدہ نام رکھنے کی تقریب میں شریک افراد پر فائرنگ کی جس سے 8 افراد ہلاک ہوگئے اور حملہ آور وہاں سے فرار ہو گئے۔

اے آئی بی کے مطابق سیکورٹی اداروں اور مسلح افواج کی کارروائیوں کے باوجود صوبہ کولپلوگو کے ساتھ ساتھ برکینا فاسو کے بہت سے دوسرےعلاقوں میں سیکورٹی کی صورتحال اب بھی تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں