مسیح کی دوسری آمد کے منتظر 26 بچوں سمیت 77 افراد کو بچا لیا گیا، 2 پادری گرفتار

ابوجا (ڈیلی اردو) افریقی ملک نائجیریا کی ریاست اونڈو میں پولیس نے ایک چرچ کے تہہ خانے سے درجنوں بچوں سمیت بیسیوں کو بچا لیا۔ انہیں یہ کہہ کر زبردستی وہاں رکھا گیا تھا کہ انہیں یسوع مسیح کی دوبارہ آمد تک وہیں انتظار کرنا تھا۔

پولیس نے پیر کے روز بتایا کہ نائجیریا کی جنوب مغربی ریاست اونڈو میں ایک مقامی کلیسا پر یہ چھاپہ جمعہ یکم جولائی کے روز مارا گیا۔ یہ کارروائی ایک مقامی مسیحی خاتون کی طرف سے اس شکایت کے بعد کی گئی کہ اس چرچ میں اس کے بچوں کو ان کی مرضی کے بغیر زبردستی رکھا جا رہا تھا۔

پولیس نے جن 77 افراد کو رہا کرایا، ان میں سے 26 نابالغ بچے تھے اور باقی تمام بالغ افراد تھا، پولیس نے چرچ کے دو پادریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں