افغان سرحدی علاقے سے ازبکستان میں شیلنگ، تاشقند وزارت خارجہ

تاشقند (ڈیلی اردو) وسطی ایشیائی ریاست ازبکستان نے کہا ہے کہ افغانستان سے اس کے ریاستی علاقے میں منگل پانچ جولائی کی سہ پہر پانچ گولے فائر کیے گئے تاہم وہ پھٹ نہ سکے۔

تاشقند میں ازبک وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس شیلنگ کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم سرحدی علاقے میں صرف چند گھروں کو معمولی نقصان پہنچا۔ یہ واضح نہیں کہ یہ شیل کس نے فائر کیے۔

ازبک حکومت نے کہا ہے کہ وہ افغان حکام کے ساتھ مل کر اس شیلنگ کی وجوہات کے تعین کی کوشش کر رہی ہے۔ افغانستان اور ازبکستان کی مشترکہ سرحد ایک سو چوالیس کلومیٹر طویل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں