بنوں میں ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکا، حولدار ہلاک، 4 اہلکار زخمی

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ‏بنوں میں ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1546436748279877632?t=rF8y6N-Xf4QEuwstmHf5nA&s=19

سرکاری ذرائع کے مطابق بنوں کے علاقے بکا خیل میں واقع ایف چیک پوسٹ کے قریب بم نصب کیا گیا تھا۔ سرکاری ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس دھماکے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کا حولدار سجاد احمد ہلاک اور دیگر چار اہلکار زخمی ہوگئے۔ سجاد احمد کا تعلق سے تھا۔

دھماکے میں زخمیوں ہونے والوں میں محمد اشفاق، دوست محمد، شاہ خالد اور سپاہی نعیم شامل ہے۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ جہاں پر ایک اہلکار کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

دھماکے کے فوری بعد ہی سیکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

ابھی تک کسی تنظیم کی طرف سے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ بنوں میں اس سے پہلے بھی متعدد مرتبہ دہشت گردی کے واقعات میں سکیورٹی فورسز اور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا جاچکا ہے جن میں بھاری جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں