جنوبی وزیرستان میں پولیس افسر پر فائرنگ، جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک

وانا (د م و) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبا‏ئلی ضلع جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس افسر پر فائرنگ کردی ہے جس کے نتیجے میں اے ایس آئی شدید زخمی ہوگیا جبکہ پولیس افسر کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا۔

نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق وانا بازار میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک پولیس افسر زخمی ہو گیا، جوابی کارروائی سے ایک حملہ آور مارا گیا ہے۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1560989561085276161?t=DGotUC8E1kNUJ105NSoCTw&s=19

پولیس کے مطابق، وانا بازار میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اے ایس آئی آئی ولی خان پر فائرنگ کر دی جس سے اے آئی آئی شدید زخمی ہو گیا، پولیس افسر ولی خان کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔

زخمی پولیس افسر کو وانا سپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کے فوری بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں