شام میں ایرانی جنرل ہلاک

دمشق (ڈیلی اردو) شام میں ایک ’’مشن“ کے دوران ایرانی پاسداران انقلاب (کا جنرل نامعلوم حملے میں ہلاک ہوگیا۔

ایران کے سرکاری میڈیا نے منگل کو رپورٹ کیا کہ ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) کا ایک جنرل شام میں “مشن” کے دوران ہلاک ہوگیا ہے۔

سرکاری نشریاتی ادارے نے اپنی ویب سائٹ پر کہا جنرل ابوالفضل علی جانی (General Abolfazl Alijani) شام میں بطور فوجی مشیر تعینات تھے۔

ایران کا کہنا ہے کہ اس نے شام میں اپنی فوجیں دمشق حکومت کی دعوت پر صرف مشیروں کے طور پر تعینات کی ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل شام میں فضائی حملوں میں ایرانی حمایت یافتہ اتحادی افواج اور لبنانی حزب اللہ کے سیکڑوں جنگجوؤں کو نشانہ بنا چکا ہے۔

ایران اور اسرائیل برسوں سے غیر اعلانیہ جنگ میں مصروف ہیں، ایران اسرائیل پر اپنے سائنسدانوں سمیت اہم شخصیات کے قتل کا الزام لگاتا ہے۔

اسلامی انقلابی گارڈز کور کو امریکا نے دہشت گرد گروپ کے طور پر بلیک لسٹ کر رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں