بھارت: ہندو شرپسندوں کی چرچ میں توڑ پھوڑ، پادری کی کار نذرِ آتش، علاقہ میں کشیدگی

چنڈی گڑھ (ڈیلی اردو) شرپسندوں کی جانب سے تین منزلہ چرچ اور مذہبی علامتوں کی توڑ پھوڑ  کے بعد بھارتی پنجاب کے ضلع ترن تارن میں کشیدگی پھیل گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شرپسندوں نے سیکورٹی گارڈ کو بندوق کی نوک پر یرغمال بنانے کے بعد پادری کی گاڑی کو بھی آگ لگا دی جبکہ ان تمام بہیمانہ کارروائی کے مناظر سی سی ٹی وی میں محفوظ ہو گئے۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں ایک شخص کو ہتھوڑے سے مذہبی علاموں پر بار بار ضربیں لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مسیحی برادری کی جانب سے اس واقعے کے خلاف ٹھکر پورہ گاوں میں احتجاجی دھرنا دیا جارہا ہے جبکہ احتجاجی مظاہرین  نے مطالبہ کیا ہے کہ  مجرموں کی گرفتاری اور اقلیتی برادری کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

اس حوالے سے سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ  ہندوتوا کے غنڈے مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت کے کہنے پر مذکوہ عمل کر سکتے ہیں تاکہ سکھ برادری کو عیسائی دنیا میں خاص طور پر امریکہ، کینیڈا اور یورپ میں بدنام کیا جا سکے جہاں انہیں خالصتان ریفرنڈم کے لیے اچھی حمایت حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں