کرغزستان اور تاجکستان کے درمیان جھڑپیں، 81 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

بشکیک (ڈیلی اردو) کرغزستان اور تاجکستان کے درمیان سرحدی جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 81 ہو گئی۔

کرغز ستان کی وزارت صحت کے مطابق دونوں ملکوں کی فوجوں کے درمیان لڑائی میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

سابق سوویت ریاستوں کے درمیان گزشتہ تین دہائیوں کے دوران آزادی کے بعد سے سرحدی تنازع جاری ہے، 970 کلو میٹر طویل سرحد کا تقریباً آدھا حصہ متنازع ہے۔

حالیہ فائرنگ کے واقعات کرغز کے جنوبی علاقوں اوش اور باتکن میں پیش آئے ہیں، تاجکستان اور کرغزستان نے ایک دوسرے پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام عائد کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں