مظفر آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم ازاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے بھارتی پائلٹ کو پکڑنے والوں کو دس دس ہزار روپے انعام میں دیئے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر رہنے والے کشمیریوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ نریندر مودی کی تمام کوششیں ناکام ہوئیں۔
وزیراعظم نے کا ایک لاکھ روپے تقسیم کیے اور دس افراد کو دس دس ہزار روپے کے چیک دیئے۔ راجہ فارق حیدر نے انعامی چیک سماہنی ایل او سی میں دورہ کے موقع پر تقسیم کیے۔
واضح رہے گزشتہ ماہ کے آخر میں بھارتی جنگی طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کری تھی جس پر پاکستانی فضائیہ نے دو بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے اور ایک پلائٹ ابھی نندن کو زندہ گرفتار کر لیا تھا۔
پاکستان نے کسی دباؤ میں آکر بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کے دعوے کو مسترد کردیا
بعد ازاں پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کر دیا تھا اور بھارتی پائلٹ نے پاکستانی افواج کے اچے رویئے کی بہت تعریف کی تھی تاہم بھارت جاتے ہی وہ اپنے بیان سے مکر گیا تھا۔
ابھی نندن نے الزام عائد کیا تھا کہ پاکستان میں دوران حراست ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن نے پاکستان سے رہائی کے بعد بھارت پہنچتے ہی بھارتی فضائیہ کے سربراہان سے ملاقات کی تھی۔
ابھی نندن نے کہا تھا کہ اُسے پاکستان کے حساس ادارے پاس رکھا گیا تھا جہاں اسے دوران حراست ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی پائلٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مجھ سے معلومات حاصل کرنے کے لیے ذہنی ٹارچر کا نشانہ بنایا گیا اور بھارتی حکام کے حوالے کرنے میں تاخیر بھی اسی دباؤ کا نتیجہ تھی۔