نائجیریا میں مسلح افراد نے 21 فارم ورکرز کو اغوا کرلیا

ابوجا (ڈیلی اردو) نائیجیریا کی شمالی ریاست کاتسینا میں مسلح افراد نے کے ایک فارم کے 21 ورکرز کو اغوا کر لیا ہے۔

چینی خبر رساں ادارے  نے کاٹسینا میں پولیس کے ترجمان گیمبو عیسی کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز مسلح حملہ آوروں نے کمپانی میلافیا گاں میں مقامی فارم پر حملہ کے دوران 21 افراد کو اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ اغوا کیے گیے افراد میں خواتین بھی شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس کو ورکزز کے اغوا کے بارے کال موصول ہونے کے بعد بازیاب کرانے کے لئے کوششں شروع کر دی ہے۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں