جنوبی وزیرستان میں مبینہ خودکش دھماکا، امن کمیٹی کے 4 ارکان ہلاک

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے دھماکہ جمعے کے روز چگملائی مارکیٹ میں امن کمیٹی کے دفتر میں ہوا۔

دھماکے میں فرید عرف شکاری جلال خیل، رحمان اللہ عرف کاکو جلال خیل اور مصطفیٰ محسود اور شاہ گلزار ہلاک ہوگئے جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں ہونے والوں میں زرسلام، رحمت اللہ اور اسحاق شامل ہے۔

ذرائع نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ خودکش حملے میں ایک راہگیر بھی مارا گیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ خودکش حملے میں مقامی امن کمیٹی کے اراکین کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ نماز جمعہ کے ادائیگی کے بعد چگملائی مارکیٹ میں ہوا۔

دھماکے بعد فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا جبکہ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں افراد کو علاج کیلئے ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ دو دن قبل بھی خبیرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس وین پر فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت 6 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں