ایران نے ورچوئل دنیا کو بلاک کرنے کی دھمکی دیدی

تہران (ڈیلی اردو) ایرانی وزیر داخلہ احمد واحدی نے ایران میں ورچوئل دنیا کو مکمل طور پر بلاک کرنے کے لیے کام کرنے کا اعلان کردیا، اس اقدام کا مقصد بلاکنگ کو ختم کرنے کیلئے پروگرام بنانے والے دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہے۔ مزید برآں ایران میں حالیہ بدامنی کی تحقیقات کیلئے ایک کمیٹی بھی تشکل دیدی گئی تاکہ ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔ زندگی کی قمت زیادہ اور اجرت کم‘‘ کے نعرہ کے تحت مظاہروں کو شروع ہونے کے بعد ایرانی حکومت نے ٹیلی گرام اور سوشل میڈیا کی دیگر پلیٹ فارم کو بلاک کرنے کیلئے سخت اقدام نافد کئے تھے۔

مغربی ایران کے صوبہ عیلام کے کرد شہر آبدانان کے لوگوں نے “سونیا شریفی” کا استقبال اور خوشی کے ساتھ کیا جب وہ گرفتاری کے تقریباً ایک ماہ بعد “ایلام اصلاحی مرکز” کے حراستی مرکز سے ضمانت پر رہا ہوئیں۔

ٹویٹر پر سرگرم کارکنوں نے ایک ویڈیو کلپ وائرل کیا ہے جس میں ایرانی مظاہرین مجید رضا رہنورد کو ایرانی حکومت کی جانب سے پھانسی پر لٹکانے سے پہلے دکھایا گیا تھا۔ پھانسی سے قبل رہنورد نوجوانوں کو اپنے پیغام میں کہ رہے ہیں رونا نہیں، خوش رہیں اور زیادہ خوش ہونے کے لئےموسیقی سنیے۔

یاد رہے یورپی یونین گزشتہ ستمبر سے ملک میں جاری احتجاجی مظاہروں کے سلسلے میں ایران میں جاری یا سنائی گئی حالیہ سزائے موت کی شدید مذمت کرتی ہے۔

العربیہ اور الحدث چینلز کی جانب سے حاصل کردہ مسودہ بیان میں کہا گیا کہ یورپی سربراہی اجلاس نے ایرانی حکام سے مطالبہ کیا کہ بغیر کسی تاخیر کے جاری کی گئی سزاؤں کو بھی منسوخ کردیں۔

یورپی سربراہی اجلاس نے کسی بھی صورت میں دی گئی سزائے موت کی اپنی سخت مخالفت کا اعادہ کیا اور کہا کہ سزائے موت انسانی وقار کا انکار ہے۔

یورپی سربراہی اجلاس نے ایرانی حکام پر زور دیا کہ وہ پرامن احتجاج کو دبانے کے لیے خاص طور پر خواتین کے خلاف طاقت کا بلاجواز استعمال بند کریں۔ ایران میں جاری احتجاجی تحریک کو تین ماہ مکمل ہوگئے ہیں۔

16 ستمبر کو حجاب نہ کرنے پر اخلاقی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد اسی کی حراست میں مہسا امینی کی موت کے بعد سے ایرانی عوام حکومت کے خلاف شدید احتجاج کر رہے ہیں۔ اس تحریک کو دبانے کیلئے ایرانی حکومت نے مظاہرین پر تشدد کیا ہے۔ اب تک سنکڑوں مظاہرین کو قتل اور زخمی کردیا گیا ہے۔ ہزاروں کو گرفتار کیا جا چکا۔ بعض کو سزائے موت سنائی گئی ہے جن میں سے دو کو پھانسی بھی دے دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں