اسلام آباد میں سکیورٹی سخت: 100 سے زائد غیرملکی سفارتکاروں کو حکومت کی بریفنگ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی سخت کردی گئی۔ جس کا سبب شہر میں جاری اہم اجلاس بتائے گئے ہیں۔ تاہم جمعہ کو دفتر خارجہ میں حکومت نے غیرملکی سفارت کاروں کو بریفنگ بھی دی اور انہیں یقین دلایا کہ سیکورٹی انتطامات بہت بہتر ہے۔

ذرائع کے مطابق شہر اقتدار میں اہم اجلاسوں کی وجہ سے سیکیورٹی الرٹ کی گئی، پارلیمنٹ ہاؤس کے بیرونی گیٹ پر ایف سی تعینات کی گئی ہے۔ پارلیمنٹ ملازمین کے علاوہ دیگر کا پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلہ بند کردیا گیا ہے۔

ادھر دفتر خارجہ میں غیرملکی سفارت کاروں کو بریفنگ دی گئی جس میں بریفنگ میں 100 سے زائد غیرملکی سفرا اور ڈپلومیٹس نے شرکت کی۔

سیکرٹریز خارجہ و داخلہ اور آئی جی اسلام آباد ناصر اکبر خان نے انہیں سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا۔

غیرملکی سفارت کاروں کو بتایا گیا کہ وفاقی دارالحکومت کے سیکیورٹی انتظامات بہت بہتر ہیں، غیر ملکی شہری آزادانہ طور پر نقل و حرکت کر سکتے ہیں۔

سفیروں کے سوالات پر کام کی جانب سے جوابات دیئے گئے۔ سیکٹر آئی ٹین خودکش دھماکے میں تحقیقات کی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

سفارتکاروں کی جانب سے بریفنگ کو تسلی بخش قرار دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں