پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ایم این اے ناصر موسیٰ زئی کے حجرے پر دستی بم حملہ

پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی ناصر موسیٰ زئی کے حجرے پر دستی بم حملہ ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم حملے کے نتیجے میں ایم این اے ناصر موسی زئی کے حجرے کی دیوار کو جزوی نقصان پہنچا۔ کمرے کے شیشے ٹوٹ گئے۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1612123981729136646?t=qXhZlVlhwtTW4dVHrQoW5Q&s=19

ناصرموسی زئی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے تھریٹ الرٹ سے آگاہ کیا تھا۔

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے رکن قومی اسمبلی ناصر موسیٰ زئی کے گھر پر حملے کی مذمت کی ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ناصر موسیٰ زئی کےگھر پر حملہ قابل افسوس ہے، حملےکی فوری تحقیقات کرکے مجرموں کو بےنقاب کیا جائے، صوبائی حکومت مہنگائی کے بعد عوام دشمنی پر اتر آئی ہے۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ناصر موسی زئی نے پارٹی سے متسعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یکم جنوری کو مولانا فضل الرحمان کے بھائی مولانا عطاء الرحمان مولانا عطاءالرحمان نے ناصر موسی زئی کو جے یو آئی میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔

قریبی ذرائع کے مطابق ناصر موسی زئی آئندہ ہفتے باقاعدہ طور پر جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) میں شمولیت کریں گے۔

واضح رہے کہ ناصر موسی زئی جنرل الیکشن 2018 میں پاکستان تحریک اںصاف کے ٹکٹ پر حلقہ این اے 29 پشاور تھری سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں