فرانس میں ترکیہ کے قونصل خانے پر پیٹرول بم حملہ

پیرس (ڈیلی اردو) فرانس میں ترکیہ کے مارسیلیا قونصل خانے پر پیٹرول بم حملہ ہوا ہے تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

ترکیہ کے مارسیلیا قونصل جنرل آردا اولوتاش نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 6 نقاب پوش افراد ترکیہ قونصل خانے پر پیٹرول بم پھینکنے کے بعد فرار ہو گئے۔ سکیورٹی عملے کے الارم بجانے کے بعد فرانسیسی پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور واقعے کی تحقیقات شروع کروا دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ شکر ہے کہ حملے میں نہ تو کوئی زخمی نہیں ہوا ہے اور نہ ہی کوئی مادی نقصان ہوا ہے۔ ہم نے شکایت درج کروا دی ہے اور مارسیلیا پولیس کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

قونصل جنرل آردا اولو تاش نے حملے کی وجہ اور حملہ آوروں سے لا علمی ظاہر کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں