ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کا تھانہ یارک پر حملہ

ڈی آئی خان (س ت ح ز) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں نے تھانے پر حملہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کے مطابق دہشتگردوں نے رات گئے سی پیک انٹرچینج کے قریب تھانہ یارک پر حملہ کیا جو کہ 40 سے 50 منٹ تک فائرنگ، مزائل اور سنائپر سے حملہ جاری رہا۔

پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کرکے ان کو بھرپور جواب دیا جس کے بعد دہشتگرد موقع سے فرار ہوگئے تاہم اس حملے میں کسی جانی نقصآن نہیں ہوا البتہ تھانے کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا۔

ودسری جانب ضلع بھر کے تھانوں کی سیکورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

ادھر کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان ٹی ٹی پی محمد خراسانی نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔ تاہم آزاد ذرائع کسی اہلکار کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی نے تصدیق نہیں کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں