بلوچستان: بولان خودکش حملے کی داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

اسلام آباد + جنیوا (ڈیلی اردو) شدت پسند تنظیم داعش نے بلوچستان میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنانے والے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

https://twitter.com/Natsecjeff/status/1632814033689538560?t=IR8GTWpIAHjI-C6TdZujPQ&s=19

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق داعش کی پروپیگنڈا ایجنسی اعماق نے تنظیم کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان شائع کیا جس میں کہا بلوچستان میں پولیس بس پر حملہ داعش کے ایک جنگجو نے کیا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بولان میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی پر خودکش حملے کی سخت مذمت کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے بیان میں کہا سیکرٹری جنرل نے خود کش حملے کے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ بولان دھماکے میں 10 اہلکار ہلاک اور 8 افراد زخمی ہوئے تھے پولیس حکام نے کہا تھا کہ دھماکے میں پولیس ٹرک کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1632736232500330499?t=6asiZUU9DErPlUr2ndTnsQ&s=19

اپنا تبصرہ بھیجیں