کراچی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے مولانا عبدالقیوم صوفی ہلاک

کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 9 کے قریب فائرنگ عالم دین ہلاک ہوگئے۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1638248770902061069?t=l7PKBeDqyRh-N16CAurdXA&s=19

مقتول مولانا عبدالقیوم صوفی پاکستان علماء ایسوسی ایشن کے رکن تھے۔

کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر بلاک 9 مگسی چوک کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواردوافراد کی فائرنگ سے مولانا عبدالقیوم صوفی ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مقتول پاکستان علما ایسوسی ایشن کے رکن اور جامع مسجد محمدیہ نورانی اسلامک سینٹر کے مہتمم بھی تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مولانا عبدالقیوم صوفی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ نماز فجر کے بعد گھر واپس آرہے تھے۔

پولیس نے مزید بتایا تھا کہ مقتول مولانا عبدالقیوم صوفی نماز پڑھا کر واپس گھر آرہے تھے کہ انہیں نشانہ بنایا گیا، موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے مقتول کو نشانہ بنایا، مقتول کے سر پر ایک گولی لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔

مولانا عبدالقیوم صوفی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی، پولیس نے تفتیش کا بھی آغاز کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس سمیت تین مختلف ادارے قتل کی تحقیقات کررہے ہیں، مولانا عبدالقیوم پر حملے سے پہلے ریکی کے شواہد بھی ملے ہیں۔

تحقیقاتی حکام کے مطابق چند روز قبل قتل کیے گئے ماہر تعلیم سید خالد رضا اور مولانا عبدالقیوم پر حملے میں مماثلت ہے۔

حکام کے مطابق دونوں واقعات میں حملہ آوروں نے ہدف کو سر پر ایک ہی گولی ماری۔

تحقیقاتی حکام کے مطابق دہشت گردی کی دونوں وارداتوں میں ایک موٹر سائیکل پر دو ملزم شامل رہے ،دونوں وارداتوں کے ملزموں کےحلیوں میں بھی مماثلت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں