کوئٹہ میں پولیس گاڑی پر ایک اور دھماکا، دو افراد زخمی

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) صوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ہوئے ایک تازہ بم حملے کے نتیجے میں مزید دو افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ میں منیر بادینی روڈ پر ایس ایچ او سریاب کی گاڑی کے قریب دھماکے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1645468178674491401?t=jeIK-l0CpGrFfg1pqBvftQ&s=19

دھماکے سے ایس ایچ او سریاب احسان اللہ مروت محفوظ رہے جبکہ پولیس وین کو کافی نقصان پہنچا، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔جبکہ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

اس سے قبل آج افطاری سے تھوڑی دیر قبل کوئٹہ میں شارع اقبال پر پولیس گاڑی کے قریب ایک دھماکا ہوا تھا جس میں دو اہلکاروں سمیت 4 افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہوئے تھے، دھماکے میں ایس پی انویسٹی گیشن صدرکو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1645403653065564161?t=BvIvMzH57aWDjhgb3PddoA&s=19

پولیس کے مطابق سریاب روڈ دھماکےمیں بم سڑک کنارے پول کیساتھ نصب کیاگیاتھا جبکہ شارع اقبال دھماکےمیں دھماکا خیزمواد موٹرسائیکل میں نصب کیاگیاتھا۔

کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں