میری سکیورٹی کے انچارج افتخار گھمن کو اغوا کیا گیا، عمران خان کا دعویٰ

لاہور (ڈیلی اردو) سابق وزیر اعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ’جب علی امین کو اغوا کیا گیا تو ڈی آئی خان میں ڈی پی او نے سیشن جج کو بتایا کہ علی امین کو ’اوپر سے حکم ملنے پر‘ حراست میں لیا گیا ہے۔

’آج میری سکیورٹی کے انچارج افتخار گھمن کو اغوا کیا گیا۔ یہ سب لندن پلان کا حصہ ہے جس میں نواز شریف کو تسلی دی گئی کہ پی ٹی آئی کو کچلا جائے گا۔‘

وہ کہتے ہیں کہ ’قیادت کے علاوہ میرے قریبی لوگوں سے بدسلوکی، اغوا اور تشدد کیا گیا اور ان کے خلاف آئین و قانون کے خلاف جعلی کیسز بنائے گئے۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں