واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے سعودی عرب اور خلیج تعاون تنظیم (جی سی سی) میں شامل ممالک کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں ’ایگل ریزولو 23‘ شروع کر دیں۔
مشرقِ وسطیٰ میں قائم امریکی فوج کے ہیڈکوارٹرز ’سینٹرل کمانڈ‘ نے بیان میں کہا کہ مشق میں انسداد دہشتگردی، سمندر میں موجود بارودی سرنگوں اور ایئر ڈیفنس تعاون پر توجہ دی جائے گی۔
The Saudi Armed Forces led exercise #EagleResolve23 begins with participation of forces from the Gulf Cooperation Council countries and the United States. @modgovksa @US5thFleet #PartnerNations https://t.co/uUAM8gAVdU
— U.S. Central Command (@CENTCOM) May 30, 2023
سعودی عرب میں منعقد ہونے والے ان مشقوں سے متعلق سینٹ کام سربراہ جنرل مائیکل کوریلا نے کہا کہ یہ مشقیں پورے خطے میں فوجی تعلقات کو مضبوط کرنے کیلئے کی جا رہی ہیں۔
انطلاق فعاليات تمرين #عزم_النسر_23 في مركز الحرب الجوي بالقطاع الشرقي، بقيادة القوات المسلحة السعودية ومشاركة قوات من دول مجلس التعاون والولايات المتحدة الأمريكية. pic.twitter.com/O80ZAOybEl
— وزارة الدفاع (@modgovksa) May 28, 2023
ان کا کہنا تھا کہ ایگل ریزولو جیسی مشقیں امریکی فوجی تعاون کا مظہر اور تمام جی سی سی ممالک میں مشترکہ آپریشنز کو وسیع کرنے کیلئے مواقع فراہم کریں گی۔
امریکی فوج کے مطابق ایگل ریزولف مشقیں سال میں دو بار منعقد کی جاتی ہیں۔