پشاور میں یکم محرم الحرام سے 15 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ

پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں یکم محرم سے 15 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ ہوگی، جب کہ افغان مہاجرین کو اندرون شہر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

محکمہ داخلہ خیبرپختون خوا نے پشاور میں یکم محرم سے 15 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق شہر میں یکم سے 15 محرم تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پاپندی عائد ہوگی، اور افغان مہاجرین کیمپوں تک محدود ہوں گے، انہیں اندرون شہر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہر میں گاڑیوں کے کالے شیشوں کے استعمال پر پابندی عائد ہوگی، جب کہ عمارتوں، ہوٹلز اور جلوسوں کے راستوں پر گھروں کی چھتوں پر کھڑے ہونے پر پابندی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں