یمن میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے خود کو بیوی سمیت دھماکے سے اڑا دیا

عدن (ڈیلی اردو) یمن میں شوہر نےگھریلو جھگڑے پر خود کو بیوی کے ساتھ دھماکے میں اڑا کر ہلاک کر لیا۔

عرب میڈیا کے مطابق دستی بم کا دھماکہ جنوبی شہر عدن سے ملحقہ علاقہ دار سعد میں پیش آیا۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ہلاک میاں بیوی مقامی اسپتال میں نرسنگ اسٹاف تھے اور دونوں نے پسند کی شادی کی تھی۔ دستی بم دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

اہلخانہ کے مطابق شوہر کے ساتھ جھگڑے کے باعث بیوی کئی ماہ سے اپنے والد کے گھر پر منتقل ہوگئی تھی۔

اہلخانہ کا مزید کہنا تھا کہ گھر واپس لے جانے کے لیے رضامندی کی کوششیں ٹھکرانے پر شوہر دلبرداشتہ ہوگیا تھا، واقعے کے روز شوہر نے بیوی کو زبردستی گھر لے جانے کی بھی کوشش کی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گھریلو ناچاکی کے باعث خاتون کچھ عرصے سے اپنے والدین کے گھر میں رہ رہی تھی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق دھماکے کے بعد دونوں افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں اور اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں