بلوچستان: کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں فائرنگ، اے این پی کا مرکزی رہنما ہلاک

کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے صوبائی حکومت کوئٹہ میں نواحی علاقے کچلاک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کا مرکزی رہنما ارباب غلام محمد کاسی ایڈووکیٹ ہلاک ہوگئے۔

پولیس نے لاش کوئٹہ سول ہسپتال منتقل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق ارباب غلام محمد کاسی کو کنپٹی پر دائیں جانب سے گولی لگی ہے، جائے وقوعہ سے ایک گولی کا خول بھی ملا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات اور پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی وجوہات معلوم ہوسکیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں