خیبر پولیس نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، بمبار سمیت دو دہشت گرد گرفتار

باڑہ (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی خیبر میں پولیس نے بارود سے بھرے لوڈر رکشہ کو قبضہ میں لے کر خودکش حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سلیم عباس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد رکشہ لوڈر کے ذریعے خودکش حملہ کرنا چاہتے تھے، لوڈر رکشہ میں 350 کلو گرام بارودی مواد تھا، مواد کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

سلیم عباس کے مطابق تھانہ باڑہ کے نالہ چیک پوسٹ پر پولیس نے ایک لوڈر رکشہ روکا، جس سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کر لیا۔

پولیس نے خودکش حملہ آور رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا، بارودی مواد کو گھاس کے نیچے چھپایا گیا تھا، جسے خودکش حملہ کیلئے استعمال کرنا تھا۔

خودکش حملہ آور کا تعلق تحصیل باڑہ سے ہے، خودکش حملہ آور، لوڈر رکشہ اور بارودی مواد کو فرنٹئیر کور حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں