ہنگو میں پولیو ٹیم پر دہشت گردوں کا حملہ، پولیس اہلکار ہلاک

ہنگو (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں پولیو مہم کے کارکنان کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار پر حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک ہو گیا ہے۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1722599106194141528?t=QvqgeQrdpBrJb4hxQ9GwfA&s=19

ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ ہنگو میں واقع دوآبہ کے علاقے میں پیش آیا۔

نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق تھانہ دوآبہ کے حدود میں پولیو ٹیم بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی تھی اور ان کے سکیورٹی پر پولیس اہلکار مامور تھا۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1722599106194141528?t=j9W1H9n1loiT50brATiDtg&s=19

نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار صدیق اللہ موقعے ہی پر ہلاک ہو گیا جبکہ پولیو پلانے والی ٹیم اس حملے میں محفوظ رہی۔

واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے جبکہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں صرف پاکستان اور افغانستان دو ایسے ممالک ہیں جہاں پولیو وائرس موجود ہے۔ اسی لیے پاک افغان سرحد پر نقل و حرکت کرنے والے افراد کے لیے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینا لازمی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں