بلوچوں پر تشدد کیخلاف صحافی محمد حنیف کا ’ستارہ امتیاز‘ واپس کرنے کا اعلان

اسلام آباد (ڈیلی اردو) معروف صحافی اور مصنف محمد حنیف نے اسلام آباد میں بلوچ مظاہرین پر تشدد کے خلاف بطور احتجاج ’ستارہ امتیاز‘ واپس کرنے کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنی ٹویٹ میں محمد حنیف نے ایک ویڈیو شیئر کی اور ساتھ ہی ستارہ امتیاز واپس کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچوں پر تشدد کے خلاف بطور احتجاج ستارہ واپس کر رہا ہوں۔

معروف صحافی نے مزید کہا کہ نئی نسل کو بنیادی وقار سے محروم رکھا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد پولیس نے بلوچ یکجہتی مارچ کے شرکا کے خلاف کریک ڈاؤن کیا تھا اور احتجاجی خواتین کو بھی گرفتار کیا تھا۔

بعدازاں نگراں وفاقی وزراء پر مشتمل کمیٹی نے مظاہرین سے مذاکرات کیے تھے اور تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی جس کے بعد گرفتار ہونے والی احتجاجی خواتین کی فوری رہا کیا گیا تھا۔

اسلام آباد میں بلوچ یکجہتی کونسل کے مظاہرین کا نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاج جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں