بلوچستان: کوئٹہ میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ، 2 اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی

کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس موبائل پر دستی بم حملے کے نتیجے میں 2 اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق نواں کلی کے علاقے میں چوک کے قریب دوران گشت پولیس کی موبائل وین پر نامعلوم ملزمان دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔

بم پھٹنے سے دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں موبائل وین میں سوار 2 اہلکار اور 3 راہگیر زخمی ہوگئے۔

واقعہ کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں