رواں سال دہشت گردوں کے حملوں میں 185 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے، خیبر پختونخوا پولیس

پشاور (ڈیلی اردو رپورٹ) خیبر پختونخوا پولیس کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2023ء میں خیبر پختونخوا پولیس نے 917 دہشت گرد گرفتار کئےگئے جن میں 44دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر تھی جبکہ 300 سے زائد دہشتگرد مارے گئے۔ ان کارروائیوں کے دوران 185 پولیس اہلکار بھی وطن پر قربان ہوگئے جبکہ 400 کے قریب اہلکار زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق 14 ہزار 836 سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے دوران 74 ہزار 106 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں جنہیں شامل تفتیش کیا گیا۔ ان گرفتار ہونے والے ملزمان سے مختلف قسم کا اسلحہ اور کارتوس برآمد کئے گئے.

رپورٹ کے مطابق امسال پولیس پر 243 دہشت گرد حملے ہوئے تاہم 133 دہشت گرد حملے پولیس نے ناکام بنائے۔محکمہ انسداد دہشت گردی (CTD) نے رواں سال کے دوران مختلف دہشت گرد کاروائیوں کو ناکام بناتے ہوئے917 دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔جن میں 44 دہشت گردوں کی سروں کی قیمت مقرر کی گئی تھی۔ 300 کے قریب دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ مختلف واقعات میں پولیس کے 185 افسران و جوانان وطن پر قربان ہوئے جبکہ 400 کے قریب زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق سال رواں میں 2531 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے گئے۔ جن میں اسلام الدین اور اسرار گروپ، سکھ، کرسپچین اور اہل تشیع کی ٹارگٹ کلینگ میں ملوث گروہ۔ISKP کے دہشت گرد ، TTP گنڈا پور ڈیرہ اسماعیل خان ، ٹیپو گل گروپ بنوں، محسن قادر اور ابوزر گروپ کے دہشت گردوں کی گرفتار یاں عمل میں لائی گئیں جبکہ متعدد کو جہنم واصل بھی کیا گیا۔

سال رواں میں ساﺅتھ KP اور پنجاب میں دہشت کی علامت اقبال عرف بالی کھیارا بھی جہنم بُرد ہوا۔ DSP اقبال مہمند لکی مروت، MPA ملک لیاقت لوئر دیر کے قاتل اور سمیع اللہ عرف شینا کے دہشت گردوں کا خاتمہ اسکے علاوہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال کے دوران نیشنل ایکشن پلان کے تحت صوبے کے مختلف حصوں میں مجموعی طور پر 14836 سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے گئے۔14836 سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے دوران 74106 افراد گرفتار و انٹاروگیٹ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطانق ضم اضلاع کے لیے دیگر یونٹس ایف آر پی، سی ٹی ڈی، ایلیٹ فورس ، سپیشل برانچ میں 4 ہزار کے قریب آسامیاں مختص کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق قبائلی اضلاع میں موثر پولیسنگ کے لیے انفراسٹرکچر کے حوالے سے پولیس اسٹیشنز تھانہ و چوکیات وغیرہ کی 53 بلڈنگز کی تعمیر کیجا رہی ہے جس میں 37 اب تک مکمل ہو چکی ہیں جبکہ 16 پر کام جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق ضم اضلاع میں پولیس کی موبیلیٹی بڑھانے اور دہشت گردی سے موثر انداز میں نپٹنے کی استعداد کار میں اضافے کے لیے 11 بکتر بند گاڑیاں، 9 ٹرک، واٹر ٹینکر، موبائل کینٹین اور 11 سنگل و ڈبل کیبن گاڑیاں بھی ان اضلاع کو ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں