پشاور ہائیکورٹ: دہشت گردوں کی آباد کاری کیخلاف کیس میں وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب

پشاور (ڈیلی اردو) پشاور ہائی کورٹ نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما ایمل ولی خان کی جانب سے دہشت گردوں کی دوبارہ آباد کاری کے خلاف کیس میں وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا۔

جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس اعجاز خان نے سماعت کی، بابر خان یوسف زئی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

بابر خان یوسفزئی ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ ہم جوڈیشل انکوائری چاہ رہے ہیں، فریقین کو نوٹس جاری کرکے ان سے جواب طلب کیا جائے۔

جسٹس اعجاز خان نے ریمارکس دیے کہ جوڈیشل کمیشن بنانا تو صوبائی حکومت کا اختیار ہے، جس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل دانیال نے کہا کہ ہمیں دائر اختیار پر اعتراض ہے۔

جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے ریمارکس دیے کہ آپ جواب جمع میں کرا دیں کہ ہمیں اعتراض ہے، اب صورتحال تبدیل ہوچکی ہے لیکن پھر بھی آپ کو سنیں گے۔

بعد ازاں، عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں