ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، دو اہلکار شدید زخمی

ڈی آئی خان (بیورو رپورٹ) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں بھی ایک واقعہ پیش آیا جہاں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کا نشانہ بنایاـ جس میں دو ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہدھماکہ الحج آئل اینڈ گیس کمپنی کے علاقے میں ہوا۔ سرکاری ذرائع نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں نے ریسکیو کے لیے آنے والوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شہری زخمی بھی ہوا۔

اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے اب تک قبول نہیں کی ہے جبکہ مذکورہ علاقوں میں اس نوعیت کے حملے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) قبول کرتی آرہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں