ریحان زیب خان کی ہلاکت: باجوڑ سکاؤٹس بلڈنگ پر پتھراؤ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج

خار (ڈیلی اردو) باجوڑ سکاؤٹس بلڈنگ سول لائن پر پتھراؤ میں ملوث مظاہرین کے خلاف ایف آئی ار درج کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع باجوڑ تحصیل خار میں گزشتہ روز گزشتہ روز قومی اسمبلی کے امیدوار ریحان زیب خان کے قتل کے خلاف علاقے کے عوام نے احتجاج کیا تھا۔
مخصوص سیاسی جماعت کے شرپسندوں نے قتل کو مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے استعمال کرتے ہوئے مقامی عوام کو جمع کر کے مشتعل کیا۔

مشتعل افراد نے باجوڑ اسکاؤٹس بلڈنگ سول لائن پر پتھراؤ کیا اور سول کالونی صدر دروازہ توڑنے کی بھی کوشش کی جبکہ مشتعل افراد نے ریاست مخالف نعرے بھی لگائے۔

مظاہرین کے خلاف آج تھانہ خار ضلع باجوڑ میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

ادھر آج ضلع باجوڑ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 سے آزاد امیدوار ریحان زیب خان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

ڈیلی اردو کے مطابق گزشتہ روز قبل کیے گئے ریحان زیب خان کی نماز جنازہ میں باجوڑ، مہمند، دیر سمیت ملک بھر سے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔

بعد ازاں 8 فروری 2024 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 سے بطور آزاد امیدوار حصہ لینے والے ریحان زیب خان کو ان کے آبائی علاقے میں سپرد خاک کردیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نا معلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے قومی اسمبلی ریحان زیب خان ہلاک جب کہ 4 دیگر افراد زخمی ہوگئے تھے، ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) کاشف ذوالفقار نے کہا تھا کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ ہے۔

دوسری جانب داعش نے ریحان زیب خان پر حملہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں