41 فیصد پاکستانیوں نے ملک کو پہلے سے زیادہ غیر محفوظ قرار دے دیا، گیلپ سروے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق ہر 10 میں سے 4 پاکستانی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

یہ سروے امریکی کمپنی ‘گیلپ’ نے عوامی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کردیا جس میں 41 فیصد نے ملک کو پہلے سے زیادہ غیر محفوظ قرار دیا۔

سروے میں شریک شہریوں نے کہا کہ 10 سال پہلے کے مقابلے میں بدامنی بڑھی ہے اور ذاتی تحفظ کے احساس میں کمی آئی۔

سروے میں 39 فیصد نے مکمل اختلاف کیا اور کہا کہ خود کو ملک میں پہلے سے زیادہ محفوظ سمجھتے ہیں۔

گیلپ سروے کرنے والے محققین کا کہنا ہے کہ 24 کروڑ سے زائد آبادی رکھنے والے ملک میں غیر معمولی سیاسی اور معاشی اصلاحات کی ضرورت ہے۔

سروے میں 51 فیصد پاکستانی دنیا کو بھی پہلے سے زیادہ غیر محفوظ کہتے نظر آئے اور کہاکہ آنے والی نسلوں کے لیے دنیا کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔ 26 فیصد نے دنیا کو مکمل محفوظ کہا۔

پاکستان میں 8 فروری کو ہونے والے انتخابات سے قبل رائے عامہ کے مختلف جائزوں میں انتخابات کی شفافیت اور ملکی مستقبل پر انتخابی نتائج کے اثرات سے متعلق مختلف سرویز کے مختلف نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں