درہ آدم خیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تور جھنڈی تحریک کا سربراہ بادم گل ہلاک

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر مقام پشاور کے علاقے بڈھ بیر اور اس کے قریب ہی واقع قبائلی علاقے درہ آدم خیل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے فاٹا انضمام مخالف تحریک کے سربراہ بادم گل کو قتل کردیا۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق تور جھنڈی تحریک کے سربراہ بادم گل کے ہلاکت کے بعد درہ آدم خیل میں حالات کشیدہ ہوگئے، مقتول بادام گل انضمام مخالف تحریک کا سربراہ بھی رہا۔ امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لئے چیک پوسٹوں پر اضافی نفری تعینات کردی گئی۔

واضح رہے کہ تور جھنڈی تحریک کا احتجاج سڑک کنارے گزشتہ دو سال سے جاری ہے، تحریک کے احتجاج کا مقصد کوئلے کی کانوں میں قوموں کو انصاف کے ساتھ ان کا حق دلانا شامل ہے۔ تحریک کا دوسرا بڑا مطالبہ فاٹا میں قبائلیوں کی آزادی اور حکومت سے انضمام کا فیصلہ واپس لینا ہے۔

بادم گل کے واقعے کے بعد تحریک کی جانب سے کوئی نیا فیصلہ سامنے نہیں آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں