سکھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، تحریکِ طالبان پاکستان کے 2 دہشت گرد ہلاک

سکھر (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے ضلع سکھر میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران مبینہ طور پر کالعدم تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان کے 2 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت ولایت زیب اور شاہ محمود کے نام سے کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سکھر کے علاقے پٹنی میں سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں اور اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، گرفتار دونوں دہشت گرد ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔

محکمہ کے حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت ولایت زیب اور شاہ محمود کے نام سے ہوئی ہے، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تھا جن کے قبضے سے 2 پستول اور 1 بیگ برآمد ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں