47

زرد صحافت و حامد میر (انشال راؤ)

صحافت کا شعبہ اپنے عروج پر ہے دور جدید میں نئی نئی اور زبردست تبدیلیوں سے آہنگ ہو چکا ہے اب پرنٹ میڈیا کے ساتھ الیکٹرانک میڈیا بھی عوام کی ترجمانی کررہا ہے، صحافت کو ریاست کے چوتھے ستون کا درجہ حاصل ہے۔

صحافی معاشرے کی آنکھ کان زبان ہوتا ہے لیکن موجودہ دور میں صحافت کا میدان ایک دوسرے پر بازی لے جانے اور حصول دولت کا ذریعہ بن گیا ہے صحافت بطور جنگی ہتهیار کے بھی استعمال کیا جارہا ہے، ماضی میں اخبارات کی طباعت کے لیے لیتھو پریس مستعمل تها جس کا رواج اب نایاب ہے۔ لیتھو پریس میں زرد روشنائی مستعمل تھی مگر زرد صحافت کے لیے کوئی جگہ نہیں تهی آج زرد روشنائی کا استعمال تو نایاب ہے لیکن زرد صحافت عروج پر ہے۔

اس پس منظر میں حامد میر کی جاری کردہ ویڈیو سے بڑھ کر کوئی مثال نہیں جو برسوں سے جاری ریاست و ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگینڈے کا ہی تسلسل ہے حامد میر کوئی عام آدمی نہیں ان کی زبان سے نکلی ہوئی بات ایک سند کا کام کرتی ہے۔ جاری کردہ وڈیو میں حامد میر صاحب نے نہ صرف الزامات کا سہارا لیا بلکہ ملک و ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈے کو تقویت بخشنے کی کوشش کی ہے۔

پہلا نشانہ صحافی شعبے کو بنایا کے میڈیا ان کا موقف عوام تک نہیں پہہنچائے گا ثانیاً ریاست پاکستان پر الزام لگایا کہ ادارے جھوٹے الزام میں گرفتاریاں کر رہے ہے انہیں بهی کرینگے ثلاثاً اپنے بیانیے کا دفاع کیا کہ وہ ملٹری اپریشن کے خلاف ہے مزید بنگلہ دیش پر بھارتی پروپیگنڈے کو درست قرار دیا جس پر وہ گزشتہ پندرہ سالوں سے کام کرتے آرہے ہیں یقیناً مقصد عوام میں فوج مخالف جزبات پیدا کرنا ہیں کیونکہ اتنے عرصے بعد اچانک سے 2005 کے بعد مسلسل مشرقی پاکستان سے زبردستی کی ہمدردی جاگ جانا اور مسلسل افواج پاکستان کو نشانے پر رکھنا تو یہی بات ہو گئی جس پر شاعر نے کہا “کوئی معشوق ہے اس پررہ زنگاری میں”

حامد میر صاحب اور کچھ دیگر افراد بیانیہ چلاتے آرہے ہیں کہ مشرقی پاکستان میں ناانصافیاں ہویں مگر یہ کبهی نہیں بتایا کہ کیا ناانصافیاں ہوئیں۔ ناانصافی ایک مطلق لفظ ہیں اس سے مراد کچھ بهی لی جا سکتی ہے لہذا یہ ذکر کبهی نہیں کیا گیا کہ کیا ناانصافیاں ہوئیں جبکہ حقیقت کچھ یوں ہے کہ پاکستان کا دوسرا گورنر جنرل بنگالی تها دوسرا وزیراعظم بهی بنگالی تها اس کے علاوہ محمد علی لوگرہ حسین شہید سہروردی، نورالامین وزیراعظم رہے یہ سب بنگالی تهے کابینہ میں بنگالی اہم عہدوں پر فائز رہے۔

حقائق کے برعکس یہ ڈھنگ رچانا کہ فوج نے بنگالیوں کو جائزہ نمائندگی نہیں دی دشمن بھارت کا پھیلایا ہوا پروپیگنڈہ ہے جسے پاکستان میں زبردستی سرایت کرنے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے میرصاحب اپنے والد کی روش پہ چلتے ہوئے متعدد بار جنرل نیازی کا مزاق اڑاتے نظر آئے کہ وہ گورنر کے سامنے روئے اور اسے بزدلی سے تعبیر کیا لیکن حقیقت کیا ہے خدا ہی جانتا ہے اگر عقلی بنیاد پہ دیکها جائے تو یہ رونا دشمن کی کامیاب سازش پہ بهی ہو سکتا ہے

دوسری بات یہ کہ گورنر صاحب کا تو یہ حال تها کہ استعفی دیکر ریڈ کراس کیمپ میں پناہ لے چکے تهے جبکہ یہ سوال کبهی نہیں اٹهایا کہ بھٹو صاحب نے جنگ بندی کے لئے سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت تاخیر سے کرکے نجانے دشمن کی آرزو کیوں پوری کی ملٹری آپریشن پہ تو اعتراز ہے مگر یہ دانستہ چھپا لیتے ہیں کہ آپریشن کی نوبت کیوں پیش آئی؟

اس ضمن میں صدیق سالک اپنی کتاب میں لکھتے ہیں کہ جیسور شہر میں باغیوں نے تمام غیر بنگالیوں کو قتل کردیا، چٹاگانگ میں میجر ضیا الرحمان جو انتہائی متعصب بنگالی تھا ایسٹ بنگال رجمنٹ کے باغیوں کی قیادت کرتے ہوے شہر کو غیر بنگالیوں کے لیے مذبحہ خانہ بنا دیا بارہ ہزار سے زائد افراد کو چٹاگانگ میں قتل کردیا آس پاس کے دیہاتوں کو انسانوں سمیت جلادیا گیا عوامی لیگ کے دفتروں میں غیر بنگالیوں کو لیجا کر تشدد کر کے قتل کر دیا جاتا سرنجوں کے زریعے جسم سے خون نچوڑ کر ٹکڑے ٹکڑے کردیئے جاتے شیر خوار بچوں تک کو نہ بخشا گیا۔

جودھے پور میں مکتی باہنی کے دہشتگردوں نے تمام غیر بنگالیوں کو قتل کردیا پورے بنگال میں غیر بنگالیوں کے لئے زمین تنگ کردی گئی انسانی لاشوں کی بہتات اتنی ہوگئی کہ مردہ خور جانور کھانے سے عاجز آگئے۔

مقتولوں کی تعداد لاکھوں میں پہنچ گئی تھی قتل و غارت روکنے کے لئے اور امن و امان بحال کرنے کے لئے جواباً پاک فوج کو آپریشن کرنا پڑا پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت بھارت نے جنگ شروع کردی اور وارث میر جیسے لوگ پاک فوج ہی کے خلاف پروپیگنڈہ کرتے رہے جس خدمت کے عوض حسینہ واجد جیسی متعصب نے اسے ایوارڈ سے نوازا۔

باپ کے بعد بیٹا بھی اسی روش پہ قائم ہے بلوچستان کے بلوچوں کو اکسانے کے لیے بنگلہ دیش کی جھوٹی من گھڑت داستانیں سنا کر باغیانہ جذبات اور نفرتوں کو ہوا دینے کی کوشش کرتا رہا تو کبھی مسنگ پرسن کا سوانگ گھڑ کے پاکستان کی بدنامی اور عوام میں افواج پاکستان کے لیے نفرتوں کو ابھارنے کی کوشش کرتا رہا جبکہ کبھی موصوف کو کسی ایک بھی مقتول مزدور کا دکھ نہیں جاگا جو ہزاروں کی تعداد میں دہشتگردوں کے ہاتھوں قتل ہوے

اس کے علاوہ PTM کے پروپیگنڈے پہ کوئی تشویش نہیں اور اگر ان کی نشاندہی و اصلاح کی کوشش کی گئی تو صاحب بنگلہ دیش کی مثالیں دے دے کر پشتونوں کو اکسانے کی کوشش کرتا رہا اس کے علاوہ موصوف حمودالرحمان کمیشن رپورٹ جاری کرنے کے لیے سرگرم تو رہا مگر سازشی پروپیگنڈہ کرنے کا موقع نصیب نہ ہوا مکتی باہنی میں انتہاپسند ہندووں کی شمولیت اور پاک فوج کے خلاف لڑنے کے مودی کے اعتراف جرم کے بعد سانحہ بنگلہ دیش کی سازش کے اصل محرکات سامنے آ چکے ہیں مگر کسی ایک بھی زبردستی کے محب وطن کو جسارت نہ ہوئی کہ وہ اس سازش کو دنیا کے سامنے رکھیں اور اگر ان کے پروپیگنڈے کا جواب دے دے تو وہ سیاسی مداخلت کہی جاتی ہے ان سے پروپیگنڈے پہ جواب طلبی کرلی جائے تو ظلم ظلم کی رٹ اور اگر انہیں پروپیگنڈہ نہ کرنے دیا جائے تو صحافت پہ پابندی بتاتے ہیں اور کہتے ہیں انہوں نے کیا ہی کیا ہے؟

آج سے چودہ سو سال پہلے عبداللہ بن ابئی اور اس کے حواریوں نے کونسا اسلام کے خلاف تلوار اٹھائی تھی بس پروپیگنڈہ اور سازش ہی تو کی تھی جس پر جماعت منافقین قرار پائے ورنہ مسلمان ہونے کے تو وہ بھی سب سے بڑھ کر دعویدار تھے جس طرح سیاہ سی و دانشوڑ حضرات ہیں ریاست کو ایسے ایک ایک فرد کا کڑا احتساب کرنا چاہئیے قوم کا ایک ایک فرد ایسے افراد کی وجہ سے جس ذہنی اذیت سے گزرا ہے اور جس حد تک متاثر ہوا ہے وہ ناقابل معافی و رحم جرم ہے۔


نوٹ: کالم/ تحریر میں خیالات کالم نویس کے ہیں۔ ادارے اور اس کی پالیسی کا ان کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں