ویمن یونیورسٹی آف ملتان میں بے ضابطگیوں کا انکشاف، تحقیقات کا حکم

ملتان (نیوز ڈیسک) پنجاب کے ضلع ملتان میں ویمن یونیورسٹی میں بے ضابطگیوں، وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی آف ملتان نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے غیر قانونی تقرریاں اور بعض افسران کے عہدوں کی معیاد میں توسیع کی۔

تفصیلات کے مطابق ویمن یونیورسٹی آف ملتان میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا فیصلہ کرتے ہوئے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب مومن علی آغا نے رجسٹرار سرگودھا یونیورسٹی کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دیکر 20 یوم کے اندر اندر رپورٹ طلب کرلی ہے۔

کمیٹی کے دیگر اراکان میں خواتین کالج یونیورسٹی لاہور کی ٹریژر اور نمائند وائس چانسلر خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی شامل ہیں ۔

اسسٹنٹ رجسٹرار (جنرل) خواتین یونیورسٹی ملتان کو ایک درخواست میں الزام لگایا گیا کہ وائس چانسلر خواتین یونیورسٹی آف ملتان نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے غیر قانونی تقرریاں اور بعض افسران کے عہدوں کی معیاد میں توسیع کی، جس سے یونیورسٹی کو مالی نقصان اور بوجھ کا سامنا کرنا پڑا۔

دریں انثاء اس حوالے سے رابطہ کرنے پر وائس چانسلر خواتین یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عصمت ناز نے میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ الزامات بے بنیاد ہیں میرے ڈھائی ماہ کے دوران کوئی تقرری ہوئی نہ ہی کسی افسر کو توسیع دی گئی، ابھی تو بھرتی کیلئے اشتہار دیا گیا، تقرری کئے جانے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بعض عناصر اپنے مقاصد کیلئے یونیورسٹی کے تدریسی اور انتظامی ماحول کو خراب کرنا چاہتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں