برطانوی وزیراعظم نے سعودی ارامکو پر حملوں کا ذمہ دار ایران کو قرار دیدیا

واشنگٹن (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے سعودی آئل تنصیبات پر ڈرون حملوں کا ذمہ دار ایران کو قرار دے دیا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک روانگی کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک سعودی ارامکو کی تنصیبات  پر حملوں میں ایران کو مورد الزام ٹھہراتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ ممکنہ طور پر امریکا کے زیر قیادت عسکری کوششوں میں شامل ہو کر ایک مشترکہ جواب کے واسطے واشنگٹن اور یورپی حلیفوں کے ساتھ کام کرے گا،اگر سعودیوں یا امریکیوں نے اس بات کا مطالبہ کیا کہ ہمارا کوئی کردار ہو تو ہم ایسے طریقے کو تلاش کریں گے جس کے ذریعے مفید ثابت ہو سکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں