خطرناک کررونا وائرس پاکستان پہنچ گیا

ملتان (ڈیلی اردو) دنیا کے خرناک ترین کرونا وائرس کی پاکستان آمد ہو گئی۔ کورونا وائرس کے شبہ میں چینی شخص نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا، کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد مسافر کو آئی سولیٹ وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

ملتان میں دنیا کے خطرناک ترین کورونا وائرس کی پاکستان میں انٹری۔ مشتبہ مریض نشتر ہسپتال داخل کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے شبہ میں چینی شخص کو نشتر ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے۔ چالیس سالہ فینگ فین کو انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع چائینیز کیمپ سے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ فینگ چند روز قبل چائنا کے شہر وہان سے واپس لوٹا تھا۔

چینی شخص کو آئسو لیشن وارڈ میں منتقل کر کے خون کے نمونے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے مہلک کورونا وائرس سے اب تک 41_ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ وائرس سے ایک ہزار کےقریب افراد متاثر ہیں۔

چینی حکومت نے وائرس کو روکنے کے لیے ملک کے 10 سے زائد شہروں کو سیل کردیا ہے جب کہ وائرس کے امریکا اور ہانگ کانگ پہنچنے کی بھی تصدیق ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں