آزاد کشمیر: بھارتی فوج کی چڑی کوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ، ایک شہری شہید، خاتون زخمی

راولپنڈی (ڈیلی اردو/اے پی پی) بھارتی افواج نے لائن آف کنٹرول کے ساتھ چڑی کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کرکے شہری آبادی کو نشانہ بنایا اور شدید گولہ باری کی جس کے نتیجہ میں ایک شہری شہید اور ایک خاتون زخمی ہوگئے۔ ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق بھارتی فورسز کی فائرنگ اور گولہ باری سے شہید ہونے والے بے گناہ شہری میر محمد کا تعلق ککوٹہ گائوں سے تھا۔ واقعہ میں زخمی ہونے والی زخمی خاتون غظمت بی بی کو فوری طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پاک فوج نے جس بھارتی چیک پوسٹ سے فائرنگ کی گئی تھی اس کا موثر جواب دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں